بھارت کل ورچوئل وسیلے سے تیسری وائس آف گلوبل ساؤتھ سمٹ کی میزبانی کرے گا۔ اِس سربراہ کانفرنس کا موضوع ہے: پائیدار مستقبل کیلئے ایک با اختیار عالمی خطہئ جنوب۔ نئی دلّی میں نامہ نگاروں کو جانکاری فراہم کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ عالمی خطہئ جنوب کے تمام ممالک کو اِس سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔ افتتاحی اجلاس، سربراہِ مملکت اور حکومت کی سطح پر ہوگا اور اِس کی میزبانی وزیر اعظم نریندر مودی کریں گے۔
Site Admin | August 16, 2024 9:39 PM
بھارت کل ورچوئل وسیلے سے تیسری وائس آف گلوبل ساؤتھ سمٹ کی میزبانی کرے گا
