بھارت کا 55 واں بین الاقوامی فلم فیسٹیول IFFI کَل سے گوا میں شروع ہو رہا ہے۔ یہ فیسٹیول 28 نومبر تک جاری رہے گا۔ کَل ایک پریس کانفرنس کے دوران گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت نے اطلاعات و نشریات کی وزارت اور Entertainment سوسائٹی آف گوا کے سینئر عہدیداران کے ہمراہ پروگرام سے متعلق تفصیلی جانکاری فراہم کی۔ ڈاکٹر ساونت نے اعلان کیا کہ اِس فیسٹیول میں 81 ممالک کی 180 بین الاقوامی فلمیں دکھائی جائیں گی۔ فیسٹیول کے مختلف مقامات تک بلارکاوٹ اور آسان سفر کو یقینی بنانے کیلئے مفت میں ٹرانسپورٹ کی سہولیات دستیاب رہیں گی۔ اِس فیسٹیول میں اے آر رحمن، آر مادھوَن، Rakul Preet Singh اور پنکج کپور سمیت فلم انڈسٹری کی نامور اور مشہور شخصیات موجود رہیں گی۔ آسٹریلیا، اس سال توجہ کا حامل ملک ہے۔
Site Admin | November 19, 2024 2:18 PM