اب جبکہ بھارت کا 55 واں بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا تقریباً نصف حصہ مکمل ہوگیا ہے، آج پانچویں روز مختلف زبانوں اور موضوعات کی 75 سے زیادہ فلموں کی نمائش کی جائے گی۔ Creative Minds of Tomorrow Challenge اور فلم بازار کے اختتام کے ساتھ اب توجہ ماسٹر کلاسز اور پینل مباحثوں پر مبذول ہوگی، جس کے تعلق سے پورے دن اجلاس ہوں گے۔Left Unsaid and Manjummel Boys کے پریمیئرس کی بڑی تقریب ہوگی۔ کَلا اکادمی میں جہاں تفصیلی بحث و مباحثے کیے جائیں، جس میں آنند گاندھی، کیرتی Sanon اور Philip Noyce، شامل ہوں گے۔
فلم فیسٹول میں آج آنند گاندھی، کیرتی شینن اور فلپ Nayce جیسی مشہور شخصیات مباحثے میں حصہ لیں گی۔ فیسٹول کے ڈائرکٹر شیکھر کپور، پرگیہ مشرا اور آنند گاندھی سے ”کیا مصنوعی ذہانت فلم بنانے کو ہمیشہ کیلئے بدل دیں گی“ کے موضوع پر بات کریں گے۔ آسٹریلیائی ڈائرکٹر فلپ نوئس ”نئے ہالی ووڈ میں کامیاب کیسے ہوں“ کے موضوع پر گفتگو کریں گے۔ شام میں کیرتی شینن ’سنیما میں خواتین کی بڑھتی ہوئی اہمیت‘ کے حوالے سے ایک سیشن میں حصہ لیں گی۔