بھارت کا 55 واں بین الاقوامی فلم فیسٹول 20 نومبر سے گوا میں شروع ہوگا۔ اِس 9 روزہ فیسٹول میں فلم بازار کا اٹھارواں ایڈیشن بھی ہوگا، جو 24 نومبر تک جاری رہے گا۔ اطلاعات و نشریات کی وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 2024 کے بین الاقوامی فلم فیسٹول میں فلم بازار کے نمائش روم میں مجموعی طور پر 208 فلموں کی نمائش کی جائے گی۔ نمائش روم میں 21 سے 24 نومبر تک فلمی دیکھائی جائیں گی۔ اِس سال نمائش روم میں بھارت اور جنوبی ایشیا کی بہترین فلمیں دکھائی جائیں گی۔ یہ فلم سازوں کو عالمی فلم پروگرامرس، ڈسٹری بیوٹرس، سیلز ایجنٹس اور سرمایہ کاروں سے رابطہ فراہم کرے گا۔ فلم بازار ایک کاروباری پلیٹ فارم ہے، جس کا مقصد بین الاقوامی اور قومی مارکیٹ میں جنوبی ایشیائی فلموں کی ترویج کرنا ہے۔ x
Site Admin | November 6, 2024 10:04 PM