اطلاعات ونشریات کی وزارت نے نوجوان فلم سازوں کیلئے بھارت کے بین الاقوامی فلم فیسٹول اِفّی 2024 کے حصے کے طور پر ایک نیا سیکشن قائم کیا ہے، جسے Best Debut Indian Film Section 2024 کا نام دیا گیا ہے۔ بھارت کا 55 واں بین الاقوامی فلم فیسٹول IFFI گوا میں 20 نومبر سے 28 نومبر کے درمیان منعقد کیا جائے گا۔ اِس سیکشن کے ذریعے بھارت کا بین الاقوامی فلم فیسٹول ملک کی Debut فلموں پر توجہ مرکوز کرے گا، جس میں ملک بھر سے مختلف بیانیوں اور سنیما کے انداز کو اُجاگر کیا جائے گا۔ فلموں کا یہ انتخاب نوجوان فلم سازوں کے تخلیقی نقطہ نظر اور کہانی سنانے کے منفرد انداز کو اُجاگر کرے گا، نئے ٹیلنٹ کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرے گا اور ابھرتے ہوئے ہدایت کاروں کے کام کو اجاگر کرے گا۔
اِس سیکشن میں زیادہ سے زیادہ پانچ Debut فلموں کا انتخاب کیا جائے گا اور اِن فلموں کو بہترین Debut انڈین فلم سیکشن میں دکھایا جائے گا۔ بہترین Debut انڈین فلم سیکشن کیلئے اندراج کا عمل ابھی کھلا ہے اور اِس کیلئے اندراج کرانے کی آخری تاریخ 23 ستمبر ہے۔