گوا میںSaule Biluvaite کی ہدایتکاری والی فلم Toxic کو آج بھارت کے 55ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں گولڈن Peacock ایوارڈ ملا ہے۔ گوا میں پنجی کے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی انڈور اسٹیڈیم میں جاری اختتامی تقریب میں Clement Faveau کو بہترین کارکردگی کیلئے مردوں کے زمرے میں بہترین اداکار اور خواتین کے زمرے میں Vesta Matulyte اور Leva Repuikaite کو فلم Toxic میں عمدہ کارکردگی کیلئے مشترکہ طور پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملاہے۔
بھارتی سیکشن میں نوجوت Bandiwadekar کو بھارتی فیچر فلم Gharat Ganpati کیلئے بہترین Debut ڈائریکٹر کا انعام ملا جبکہ بہترین ویب سیریز OTT ایوارڈ Lampan کو ملا۔ فیسٹیول میں وکرانت Massey کو سال کی بھارتی فلمی شخصیت قرار دیا گیا۔
اختتامی تقریب کا آغاز مامے خان کی عمدہ پیشکش سے شروع ہوا، اُس کے بعد اَرمان ملک نے اپنے بہترین نغموں سے سامعین کو محظوظ کیا۔
اختتامی تقریب میں گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساوَنت، اطلاعات ونشریات کے سکریٹری سنجے جاجو اور مدھور بھنڈارکر، رمیش Sippy، آشوتوش گواریکر، رشمیکا مندانا، شریا شرن، روپالی گانگولی اور جیاپردا جیسی بھارتی فلم صنعت کی ممتاز شخصیتیں موجود تھیں۔
Site Admin | November 28, 2024 9:34 PM