ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 27, 2024 10:12 PM

printer

بھارت کا 43 واں بین الاقوامی تجارتی میلہ آج نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں اختتام پذیر ہوا

بھارت کا 43 واں بین الاقوامی تجارتی میلہ آج نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں اختتام پذیر ہوا۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ اس سال کے تجارتی میلے میں بڑی تعداد میں اِسے دیکھنے والے اور نمائش کار آئے جہاں مختلف خطوں کی متعدد اشیاء کی نمائش کی گئی۔ 14 روزہ اِس تجارتی میلے میں چین، مصر، ایران، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ اور متحدہ عرب امارات سمیت بھارت اور بیرون ممالک کے تین ہزار سے زیادہ نمائش کاروں نے شرکت کی۔ اترپردیش اور بہار اِس سال شراکت دار ریاستیں تھیں، جبکہ جھارکھنڈ توجہ والی ریاست تھی۔

میلے کے آخری دن کئی اشیاء پر بھاری چھوٹ دی گئی، جس کا لوگوں نے خوب فائدہ اٹھایا۔ IITF میں ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے گئے اور ملک کے الگ الگ حصوں کے کھان پان کا بھی لوگوں نے خوب لطف لیا۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں