بھارت کا 43 واں بین الاقوامی تجارتی میلہ IITF آج نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں شروع ہوگا۔ تجارت وصنعت کے وزیر پیوش گوئل 14 روزہ میلے کا افتتاح کریں گے۔ اس سال کے تجارتی میلے کا موضوع ہے ”2047 میں وکست بھارت“۔ اس سال توجہ مرکوز کی جانے والی ریاست جھارکھنڈ ہے، جبکہ بہار اور اترپردیش شراکت دار ریاستیں ہیں۔
اس سال چین، مصر، ایران، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ، ترکی اور متحدہ عرب امارات سمیت متعدد ممالک بین الاقوامی میلے میں شرکت کررہے ہیں، جس کا عرصے سے انتظار تھا۔ یہ تجارتی میلہ 18 نومبر تک پہلے پانچ دن، تجارت اور کاروبار کیلئے کھلا رہے گا۔ اس کے بعد یہ تجارتی میلہ 27 نومبر تک عام لوگوں کیلئے کھلا رہے گا۔ کاروبار کے دنوں کے دوران بالغوں کیلئے ٹکٹ کی قیمت 500 روپے ہوگی۔ بچوں کیلئے ٹکٹ کی قیمت گزیٹڈ چھٹیوں سمیت ختم ہفتہ کے دوران 200 روپے ہوگی۔ ختم ہفتہ کے علاوہ دنوں کے دوران ٹکٹ کی قیمت 150 روپے ہوگی۔ کاروباری دنوں کے دوران بالغوں کیلئے ٹکٹ کی قیمت ختم ہفتہ کے ایام میں 150 روپے، جبکہ باقی دنوں میں ٹکٹ کی قیمت 80 روپے ہوگی۔ اسی طرح ہفتے کے آخری دنوں کے دوران بچوں کیلئے ٹکٹ کی قیمت 80 روپے، جبکہ باقی دنوں کیلئے 40 روپے ہوگی۔ اس کے علاوہ بزرگوں اور معذور افراد کیلئے کاروباری اور غیر کاروباری دنوں کے دوران داخلہ مفت رہے گا۔ یہ تجارتی میلہ صبح 10 بجے سے شام ساڑھے سات بجے تک کھلا رہے گا۔