بھارت کا مالیاتی خسارہ، اپریل سے فروری کے دوران 13 لاکھ 47 ہزار کروڑ روپے رہا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے آج جاری اعداد و شمار کے مطابق یہ پورے سال کے ہدف، 15 لاکھ 70 ہزار کروڑ روپے کا 85 اعشاریہ 8 فیصد ہے۔ وصولیابیوں کا مجموعی حجم، 25 لاکھ 46 ہزار کروڑ روپے رہا، جبکہ اپریل سے فروری کے درمیان مجموعی اخراجات 38 لاکھ 93 ہزار کروڑ روپے رہے۔ یہ اعداد و شمار رواں اقتصادی سال کے بجٹ ہدف کے 80 اعشاریہ 9 فیصد اور 82 اعشاریہ 5 فیصد رہے۔ ٹیکس محصول قریب 20 لاکھ 16 ہزار کروڑ روپے رہا ہے، جبکہ غیر ٹیکس محصول 4 لاکھ 93 ہزار کروڑ روپے رہا۔ x
Site Admin | March 28, 2025 10:14 PM
بھارت کا مالیاتی خسارہ، اپریل سے فروری کے دوران 13 لاکھ 47 ہزار کروڑ روپے رہا
