ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 8, 2024 10:02 AM

printer

بھارت کا انتخابی کمیشن اِس ماہ کی بارہ اور تیرہ تاریخ کو ہریانہ کا دورہ کرے گا

بھارت کا انتخابی کمیشن اِس ماہ کی بارہ اور تیرہ تاریخ کو ہریانہ کا دورہ کرے گا۔ وہ آئندہ انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لے گا۔ ہریانہ کے اعلیٰ انتخابی افسر پنکج اگروال نے بتایاکہ بھارت الیکٹرانکس لمٹیڈ کے انجینئرس ریاست کے تمام 22 ضلعوں میں الیکٹرانکس ووٹنگ مشینوں کی پہلی سطح کی چیکنگ کر رہے ہیں۔ سبھی ضلع چناؤ افسران اِس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ریاست میں تمام تسلیم شدہ سیاسی پارٹیوں کے نمائندے چیکنگ کے دوران موجود رہیں۔

اعلیٰ انتخابی افسر نے یہ بھی بتایاکہ اِس سال کے    اسمبلی انتخابات کیلئے 817 نئے پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں   جس سے ریاست میں پولنگ بوتھوں کی کُل تعداد 20 ہزار 629 ہوجائے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں