ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

بھارت – چین سرحد کے بارے میں صلاح مشورے اور تال میل کے، کام کاج کے نظام سے متعلق 33 ویں میٹنگ، کَل چین کی راجدھانی بیجنگ میں منعقد ہوگی۔

بھارت – چین سرحد کے بارے میں صلاح مشورے اور تال میل کے، کام کاج کے نظام سے متعلق 33 ویں میٹنگ، کَل چین کی راجدھانی بیجنگ میں منعقد ہوگی۔

ایک بیان میں وزارتِ خارجہ نے کہا کہ اِس میٹنگ میں، بھارت- چین سرحدی علاقوں میں، حقیقی کنٹرول لائن پر صورتحال کا جامع طور پر جائزہ لیا گیا۔ وزارت نے کہا کہ طرفین نے اِس جانب، متعلقہ سفارتی اور فوجی نظام کو برقرار رکھنے اور مستحکم بنانے سے بھی اتفاق کیا۔

انھوں نے سرحد پار تعاون اور ایک دوسرے کے ملکوں میں آمدورفت کا سلسلہ، جلد دوبارہ شروع کرنے پر بھی بات چیت کی، جن میں سرحد پار دریا اور کیلاش مان سَروور یاترا بھی شامل ہے۔

دونوں ملکوں نے خصوصی نمائندوں کی اگلی میٹنگ کے لیے خاطر خواہ تیاریاں مل کر کرنے سے بھی اتفاق کیا۔ یہ میٹنگ بھارت میں اس سال کے آخر میں منعقد ہوگی۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں