August 1, 2024 10:09 AM

printer

بھارت-چین سرحدی معاملات سے متعلق باہمی مشاورت اور تال میل کیلئے کام کرنے والے طریقہ کار کی 30 ویں میٹنگ کَل نئی دلّی میں منعقد ہوئی۔

بھارت-چین سرحدی معاملات سے متعلق باہمی مشاورت اور تال میل کیلئے کام کرنے والے طریقہ کار کی 30 ویں میٹنگ کَل نئی دلّی میں منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں وزارت خارجہ کے مشرقی ایشیاء امور کے جوائنٹ سکریٹری Gourangalal داس نے بھارتی وفد کی قیادت کی، جبکہ چین کی وزارت خارجہ کے حدود اور سمندری محکمے کے ڈائریکٹر جنرل Hong Liang نے چینی وفد کی قیادت کی۔

ایک بیان میں وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ دونوں فریقوں نے زیر التوا معاملات کا جلد از جلد حل تلاش کرنے کے نظریئے کے ساتھ حقیقی کنٹرول لائن LAC پر موجودہ حالات کا جائزہ لیا۔ اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امن وامان کی بحالی اور حقیقی کنٹرول لائن کا احترام دو طرفہ تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے ضروری ہیں۔ دونوں فریقوں نے سفارتی اور فوجی ذرائع سے تعلقات کی رفتار کو برقرار رکھنے پر رضامندی ظاہر کی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں