وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور چلی کے وزیر خارجہ Alberto Van Kalveren نے آج نئی دلی میں بھارت-چلی مشترکہ کمیشن کی دوسری میٹنگ کی مشترکہ طور پر صدارت کریں گے۔ اِس کے علاوہ جنابKalaveren آج چلی-بھارت کاروباری (زرعی) اجلاس میں بھی شرکت کریں گے اور بعد میں ممبئی کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔ چلی کے وزیر خارجہ کَل نئی دلی پہنچے ہیں۔
چلی لاطینی امریکی خطے میں بھارت کا ایک کلیدی شراکت دار ہے۔ وزیر خارجہ کے Kalaveren کے اِس دورے سے طرفین کو باہمی تعلقات کی پیشرفت کا جائزہ لینے، تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے اور باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا ایک موقع فراہم ہوگا۔x