ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 15, 2024 9:24 PM

printer

بھارت نے یاگی طوفان سے متاثرہ افراد کی مدد کی غرض سے میانما، ویتنام اور لاؤس کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد روانہ کی ہے

بھارت نے یاگی طوفان سے متاثرہ افراد کی مدد کی غرض سے میانما، ویتنام اور لاؤس کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد روانہ کی ہے۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ خشک راشن، ملبوسات اور دواؤں سمیت 10 ٹن امداد، آج INS Satpura کے ذریعے میانما روانہ کی گئیں۔ بھارتی فضائیہ نے سیلاب سے متاثرہ ویتنام اور لاؤس کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنے اور آفات سے نمٹنے کے لیے اپنے C-17 Globemaster طیارے کو تعینات کیا ہے۔ 35 ٹن امداد ویتنام روانہ کی گئی ہیں، جن میں پانی صاف کرنے کی اشیاء، کمبل، کچن کے برتن اور شمسی لالٹین شامل ہیں، جبکہ 10 ٹن امداد لاؤس بھیجی گئی ہیں، جن میں gensets، پانی صاف کرنے کی اشیاء، مچھر دانی، کمبل اور sleeping bags شامل ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں