مردوں کی کرکٹ میں، بھارت نے کَل رات گوالیار میں تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئینٹی میچ میں، بنگلہ دیش کو سات وکٹ سے ہرا دیا۔ بھارت کو جیت کے لیے 128 رن کا نشانہ ملا تھا، جسے اُس نے 11 اوورس اور پانچ گیندوں میں حاصل کرلیا۔
اِس سے قبل بنگلہ دیش نے پہلے بلے بازی کی تھی اور اس کی پوری ٹیم 127 رن پر ہی آؤٹ ہوگئی تھی۔
بھارت کی طرف سے ارش دیپ سنگھ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
اب بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئینٹی میچ دلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں بدھ کو کھیلا جائے گا۔