وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت، ویکسین اتحاد، گاوی اور کواڈ پہل کے تحت بھارت۔بحرالکاہل ممالک کو چار کروڑ ویکسین کا تعاون کرے گا۔ کواڈ کانفرنس کے تناظر میں کینسر مون شاٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے یہ بات کہی۔
اس پہل کا مقصد کینسر کے بچاؤ، تشخیص اور علاج کے لیے اختراعی طریقہئ کار کو بروئے کار لانا ہے۔
وزیراعظم مودی نے تقریب کے انعقاد کے لیے امریکی صدر جوبائیڈن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ کفایتی، قابل دسترس اور معیاری صحت دیکھ بھال فراہم کرنے کے کواڈ ممالک کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کووڈ وبا کے دوران کواڈ نے بھارت۔بحرالکاہل کے لیے کواڈ ویکسین پہل کی شروعات کی تھی۔
وزیراعظم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ اِس گروپ نے اب سروائیکل کینسر جیسے چیلنجوں سے مشترکہ طور پر نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔