October 17, 2024 9:59 AM

printer

بھارت نے کہا ہے کہ کناڈا نے بھارت اور بھارتی سفارتکاروں کے خلاف لگائے گئے الزامات کی حمایت میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا ہے

بھارت نے اِس بات کا اعادہ کیا ہے کہ کناڈا نے بھارت اور بھارتی سفارتکاروں کے خلاف لگائے گئے الزامات کی حمایت میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا ہے۔ کمیشن آف انکوائری میں کناڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے بیان کے بارے میں میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وزارت خارجہ کے درمیان رندھیر جیسوال نے کہاکہ اُن کا یہ بیان اِس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ بھارت کیاکہہ رہاہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اِس غیر ذمہ دار رویہ سے بھارت اور کناڈا کے تعلقات کو جو نقصان پہنچا ہے، اُس کی ذمہ داری صرف وزیراعظم جسٹن ٹروڈو پر عائد ہوتی ہے۔

کناڈا کے وزیراعظم Justin Trudeau نے اِس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اُن کی حکومت نے ابتداء میں جب بھارت پر خالصتانی دہشت گرد ہردیپ سنگھ Nijjar کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا الزام لگایا تب اس کے پاس ٹھوس ثبوت کی کمی تھی۔ Foreign Interference Inquiry میں بات کرتے ہوئے جسٹن ٹروڈو نے انکشاف کیا کہ یہ الزام ٹھوس ثبوت پر نہیں بلکہ کمزور انٹلیجنس پر مبنی تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں