September 10, 2024 3:49 PM

printer

بھارت نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں سیاسی اختلاف اقوامِ متحدہ کی قیام امن کی کارروائیوں کو متاثر کررہا ہے۔

بھارت نے اقوامِ متحدہ میں مستقل رکنیت کے معاملے کو مزید نمائندگی کرنے والا بنانے کیلئے کہا ہے، خاص طور سے افریقہ کی شراکت داری پر زور دیا ہے۔ بھارت نے اس بات کو اجاگر کیا کہ سلامتی کونسل میں سیاسی اختلافات کی وجہ سے امن کی بحالی کیلئے کئے جانے والے اقدامات اثر انداز ہوتے ہیں۔ اقوامِ متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندے کی حیثیت سے تقرری کے بعد جناب پی ہریش نے کل سلامتی کونسل سے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ ”حالیہ برسوں میں سلامتی کونسل میں سیاسی اتحاد کی کمی دیکھی گئی ہے، جس کی وجہ سے اقوام متحدہ کی جانب سے قیامِ امن کے اقدامات پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ آج کے منظرنامے کے پیش نظر سلامتی کونسل کو مزید ممبران کی ضرورت ہے، خصوصی طور پر مستقل رکن کے زمرے میں۔

قیامِ امن کے اقدامات کو مضبوط کرنے کے موضوع پر بات چیت میں حصہ لیتے ہوئے جناب ہریش نے اس بات کی نشاندہی کی کہ بھارت امن کی بحالی کے سلسلے میں تعاون کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے، جس نے پچھلی سات دہائی سے زیادہ عرصے میں 50 سے بھی زیادہ مشنوں میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ فوجی دستوں کو تعینات کیا ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں