August 22, 2024 3:12 PM

printer

بھارت نے کہا ہے کہ دہشت گردی امن و ترقی کیلئے ایک عالمی خطرہ ہے۔ اس نے جامع بین الاقوامی انسداد دہشت گردی کنونشن پر زور دیا ہے۔

        بھارت نے کہا ہے کہ دہشت گردی، امن کے قیام کیلئے ایک عالمی خطرہ ہے۔ اُس نے دہشت گردی مخالف ایک جامع بین الاقوامی کنونشن پر زور دیا۔ بھارت کے اقوام متحدہ مشن کے ناظم الامور آر رویندر قیامِ امن اور پائیدار امن سے متعلق اعلیٰ سطح کے کھلے مباحثے میں اظہارِ خیال کررہے تھے، جس کا اہتمام کونسل کے صدر Sierra Leone کی جانب سے کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ امن کے قیام کیلئے ترقی کی اہمیت کے مدنظر بھارت، عالمی جنوب میں ملکوں کا وسیع ترقیاتی ساجھیدار ہے اور اُس کے ترقیاتی پروجیکٹوں کی مجموعی مالیت 40 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔ جناب رویندر نے یہ بھی کہا کہ بھارت انہیں غیرمعتبر سمجھتا ہے، جو اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کی توسیع کی مخالفت کرتے ہیں اور افریقہ کو اُس کا جائز مقام نہیں دے رہے ہیں۔

        انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی رکنیت کے مستقل زمرے میں افریقہ کو نمائندگی نہ دیا جانا، کونسل کی مجموعی معتبریت پر ایک داغ ہے۔ جناب رویندر نے زور دے کر کہا کہ بھارت نے توسیع شدہ کونسل میں افریقہ کو مستقل نمائندگی دیئے جانے پر ہمیشہ زور دیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں