بھارت نے کہا ہے کہ آج اگرتلہ میں بنگلہ دیش اسسٹنٹ ہائی کمیشن کے احاطے کی خلاف ورزی کا معاملہ بے حد افسوسناک ہے۔ وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سفارتی اور قونصلر املاک کو کسی بھی صورت میں نقصان نہیں پہنچایا جانا چاہیئے۔ وزارت نے مزید کہا کہ بھارت سرکار، نئی دلّی میں واقع بنگلہ دیش ہائی کمیشن اور ملک میں دیگر مقامات پر بنگلہ دیش کے ڈپٹی اور اسسٹنٹ ہائی کمیشنوں کی سلامتی کیلئے حفاطتی انتظامات میں اضافہ کررہی ہے۔
Site Admin | December 2, 2024 9:39 PM