بھارت نے کل رات نئی دلی میں کھوکھو عالمی کپ 2025 کے اپنے گروپ A کے مقابلے میں نیپال پر 42-37 سے شاندار جیت حاصل کی۔ ٹاس جیتنے کے بعد مردوں کی بھارتی ٹیم نے ایک مضبوط شروعات کی اور ابتدائی مرحلے میں ہی 24 پوائنٹ حاصل کرلیے۔ بھارتی ٹیم کے Aditya Ganpuleکو میچ کا بہترین کھلاڑی اور Siva Reddy کو میچ کا بہترین Attacker قرار دیا گیا۔ ایک پریس کانفرنس میں بھارتی کپتان Prateek Waikar نے اتنے بڑے مقابلے میں ٹیم کی قیادت کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔
اِس سے قبل نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن کی صدر پی ٹی اوشا اور بھارت کی کھوکھو فیڈریشن کے صدر سدھانشو متّل کے ہمراہ کھوکھو عالمی کپ 2025کی مشعل روشن کی، جو کھیل کے جذبے، اتحاد اور بھارت کے روایتی کھیل کا عالمی سطح پر جشن منائے جانے کی عکاس ہے۔x