کرکٹ میں، بھارت نے بنگلہ دیش کو دو-صفر سے ہرا کر دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز جیت لی ہے۔ کانپور میں آج سہ پہر دوسرے ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم نے مہمان ٹیم کو سات وکٹ سے ہرایا۔دوسرے ٹیسٹ کے آخری دن اپنی دوسری اننگز میں بھارت نے 95 رن کے نشانے کو حاصل کرتے ہوئے کھیلتے ہوئے 98 رن بناکر میچ جیت لیا۔اس سے پہلے بنگلہ دیش کی پوری ٹیم صرف 140 رن پر آؤٹ ہوگئی۔ اُس نے اپنے کَل کے اسکور دو وکٹ پر 26 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا تھا۔میچ کے چوتھے دن بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 9 وکٹ پر 285 رن بناکر اپنی پاری ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا اور اُسے 52 رن کی سبقت حاصل تھی۔ بھارت نے چنئی میں پہلا ٹیسٹ 280 رن سے جیتا تھا۔
Site Admin | October 1, 2024 9:34 PM