چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ (میچ) کے دوسرے دن کے اختتام پر بھارت نے 308 رن کی سبقت حاصل کرلی ہے۔ دوسرے دن کے اختتام پر بھارت نے 3 وکٹ کے نقصان پر 81 رن بنا لیے تھے۔ رِشبھ پنت اور شُبھمن گِل ناٹ آؤٹ رہے۔ رِشبھ پنت نے 13 گیندوں میں 12 رن بنائے جبکہ گِل نے 64 گیندوں میں 33 رن بنائے۔
اس سے پہلے دن میں بنگلہ دیش، بھارت کے 374 رن کے مجموعی اسکور کے جواب میں صرف 149 رن ہی بنا سکا کیونکہ بھارتی گیند بازوں نے شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کیا اور بڑی آسانی سے بنگلہ دیش کی پوری ٹیم کو آؤٹ کردیا۔Jasprit Bumrah نے 4 وکٹ لیے جبکہ محمد سراج، آکاش دیپ اور رویندر جڈیجہ نے دو دو وکٹ حاصل کرکے بھارت کی برتری کو برقرار رکھا۔
Site Admin | September 20, 2024 9:32 PM