پہلے کھوکھو عالمی کپ میں بھارت کی خواتین ٹیم نے عالمی چمپئن کا خطاب جیت لیا ہے۔ نئی دلی کے اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں بھارتی ٹیم نے نیپال کی خواتین ٹیم کو 78-40 کے اسکور سے ہراکر زبردست جیت درج کی۔
میچ کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کے کوچ سُمت بھاٹیہ نے نیپال کی ٹیم کی کوششوں کی ستائش کی۔ انھوں نے کہا کہ نیپال کی ٹیم نے اچھا مقابلہ کیا لیکن بھارتی ٹیم کی حکمت عملیوں کی وجہ سے بھارت نے فتح حاصل کی۔کپتان پرینکا اِنگلے نے کہا کہ یہ جیت کھلاڑیوں اور کوچز کی محنت اور انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے۔
Site Admin | January 19, 2025 9:36 PM