کرکٹ میں بھارت نے آخری ٹی-ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں سری لنکا کو ہرادیا۔ بھارت کو یہ جیت سپر اوور میں حاصل ہوئی ہے۔ اِس سے پہلے بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹ پر 137 رن بنائے، جواب میں سری لنکا کی ٹیم نے بھی 8 وکٹ پر 137 رن بنائے تھے، جس کے بعد میچ کو سُپر اوور مرحلے میں لے جایا گیا، جہاں سری لنکا نے سپر اوور میں دو رن بنائے، جبکہ کپتان سوریہ کمار یادو نے سپر اوور پہلی ہی گیند پر چوکا لگا کر جیت کیلئے تین رن کا ٹارگیٹ مکمل کرلیا۔
اِس طرح بھارت نے سیریز کے تینوں میچوں میں جیت حاصل کرکے سری لنکا کو تین-صفر سے ہرادیا۔
واشنگٹن سندر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ جبکہ سوریہ کمار یادو کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اب دونوں ٹیمیں تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کیلئے کولمبو روانہ ہوں گی۔ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے۔×