ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 1, 2025 2:34 PM

printer

بھارت نے میانما میں زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی لائی ہے،بھارتی بحریہ کے مزید تین جہاز بشمول C-130J طیارے امدادی سامان کے ساتھ روانہ ہوئے

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ آپریشن برہما کے تحت بھارتی فضائیہ کا ایک C-130 طیارہ آج صبح 16 ٹن ضروری انسانی امداد، چاول اور ضروری اشیائے خوردونوش لے کر دلی سے منڈالے کے لئے روانہ ہوا۔  انہوں نے کہا کہ بھارتی بحریہ کا ایک جہاز آئی این ایس گھڑیال بھی 442 میٹرک ٹن ضروری اشیائے خوردونوش کے ساتھ وشاکھاپٹنم سے روانہ ہوا۔ ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ منڈالے میں بھارتی فوج فیلڈ اسپتال یونٹ نے اپنا کام کاج شروع کردیا ہے۔

آپریشن برہما کے تحت بھارت کی مدد کو میانمار کے ساتھ بھارت کے پرانے تعلقات کے علاوہ پڑوسی مقدم، مشرق نواز اور ساگر جیسی پالیسیوں سے بھی رہنمائی حاصل ہے۔ خطے میں قدرتی آفات کے دوران مدد فراہم کرنے والے پہلے ملک کے طور پر بھارت 29 مارچ سے میانما اور اس کے عوام کی مدد کررہا ہے اور وہ ہنگامی امداد، بچاؤ کاری اور طبی پیشہ ور افراد کی ایک ٹیم کے علاوہ خوراک، پانی، خیمے، ادویات اور ضروری سامان سمیت امدادی سامان تیزی سے بھیج رہا ہے۔ ایک بیان میں بھارت کے سفارت خانے نے کہا ہے کہ وہ میانما کے حکام اور متعلقہ فریقوں کے ساتھ آنے والے ہفتوں میں تعاون جاری رکھنے کے لیے مصروف ہے کیونکہ میانما مکمل نقصان کا اندازہ لگا رہا ہے اور اپنی بازآبادکاری کی کوششیں شروع کررہا ہے۔

اس دوران میانما میں گزشتہ ہفتے آئے سات اعشاریہ سات شدت کے تباہ کن زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد دو ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ میانما کی فوجی قیادت نے کہا ہے کہ تباہ کن زلزلے میں اب تک دو ہزار 56 سے زیادہ افراد اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں جبکہ تین ہزار 900 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اسی طرح 270 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ تھائی لینڈ، ویتنام، لاؤس اور جنوب مغربی چین میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

بھارت نے آپریشن برہما کے تحت، قدرتی آفات سے نمٹنے کی غرض سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 50 ٹن راحتی سامان     کَل میانما حکام کے سپرد کئے ہیں۔

یہ راحتی سامان INS سَت پورہ اور INS ساوتری کے ذریعہ وہاں پہنچایا گیا۔ Yangon میں  بھارتی سفارتخانہ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ بھارتی فضائیہ کے 6 طیاروں اور بھارتی بحریہ کے پانچ جہازوں کے ذریعہ بھارت کی جانب سے بڑے پیمانے پر دی گئی یہ پہلی امداد یانگون، Naypyitaw اور Mandalay پہنچائی گئی ہے۔