July 7, 2024 9:34 PM

printer

بھارت نے ملیشیا میں ایشین ڈبلز اسکویش چمپئن شپس کے مردوں کے ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز، دونوں زمروں کے خطاب حاصل کئے ہیں

ایشین ڈبلز اسکویش چمپئن شپس میں آج بھارت کے اَبھے سنگھ نے، مردوں کے ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز، دونوں زمروں کے خطابات جیتے ہیں۔ یہ مقابلے ملیشیا کے شہر Johor میں کھیلے گئے۔
مردوں کے ڈبلز میں اَبھے کے جوڑی دارVelavan Senthikumar تھے۔ انہوں نے فائنل میں ملیشیا کے Ong Sai Hung اور شفیق کمال کی جوڑی کو گیارہ-چار، گیارہ-پانچ سے شکست دی۔ مکسڈ ڈبلز کے فائنل مقابلے میں اَبھے کی جوڑی دار Joshna Chinappa تھیں۔ اس جوڑی نے مکسڈ ڈبلز کا خطاب جیتا۔
تیسرے درجے کے بھارتی کھلاڑیوں نے ہانک کانگ کے Tong Tsz Wing اور Tang Ming Hong کو فائنل میں گیارہ-آٹھ، دَس-گیارہ اور گیارہ-پانچ سے ہرایا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں