ملک کی دفاعی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے سلسلے میں بھارت اور امریکہ نے 31 MQ-9B Predator ڈرون طیاروں کی خریداری کیلئے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں۔ اِس سودے کا مقصد ملک کی فوجی کارروائیوں کیلئے تیار رہنا اور فوجی طاقت میں اضافہ کرنا ہے، جس میں فوج کی تینوں شاخوں کیلئے MQ-9B Sky Guardian اور Sea Guardian ڈرون طیاروں کی خریداری بھی شامل ہے۔اِس معاہدے پر دستخط دفاع کی وزارت اور امریکی حکومت نے آج نئی دلّی میں کئے۔
Site Admin | October 15, 2024 9:54 PM