بھارت نے مالدیپ کیلئے 400 ملین ڈالر کی مدد اور 3000 کروڑ روپے پر مشتمل باہمی کرنسی کی اَدلابدلی فراہم کی ہے۔ یہ مالی امداد مالدیپ کو درپیش مالی مشکلات سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معزو کے درمیان آج نئی دلّی میں وفد سطح کی بات چیت کے دوران اس ضمن میں فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ، کرنسی کی ادلا بدلی معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے مفاہمت کے دو اقرارناموں پر دستخط کیے، جس میں بدعنوانی کی روک تھام اور اس کا مقابلہ کرنے کیلئے باہمی تعاون کا معاہدہ شامل ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان مالدیپ کے عدالتی افسران کی صلاحیت سازی کے پروگرام اور کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کے شعبے میں تعاون کے حوالے سے بھی مفاہمت کے دو اقرار ناموں کی بھی تجدید کی گئی ہے۔
ڈاکٹر معزو کے ساتھ مذاکرات کے بعد ایک پریس بیان میں، وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بھارت اور مالدیپ نے جامع اقتصادی اور بحری سکیورٹی شراکت داری کے ویژن کو اپنایا ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان اپنے تعاون کو اسٹریٹجک سطح تک وسعت دی جاسکے۔ جناب مودی نے کہا کہ ترقیاتی شراکت داری ہمارے تعلقات کا ایک اہم ستون ہے اور بھارت نے ہمیشہ مالدیپ کے عوام کی ترجیحات کو اولیت دی ہے اور اس سال بھارتیہ اسٹیٹ بینک نے مالدیپ کے ”خزانہ بل“ میں 100 ملین ڈالر کے قرض میں توسیع دی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ مالدیپ میں Rupay Card کا آغاز کیا جاچکا ہے اور آئندہ وقت میں بھارت اور مالدیپ کو UPI کے ساتھ جوڑنے کا کام کیا جائے گا۔
مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معزو نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے اور وزیر اعظم مودی نے ترقی کے ایک ساتھ کامیاب سفر کا جائزہ لیتے ہوئے گہرا تبادلہئ خیال کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان مستقبل کے تعاون کی راہ تشکیل دی ہے۔ ڈاکٹر معزو نے کہا کہ وہ مالدیپ کو مدد فراہم کرنے کے بھارتی حکومت کے فیصلے کیلئے نہایت مشکور ہیں۔
وزیر اعظم مودی نے ڈاکٹر معزو کی موجودگی میں مالدیپ میں Hanimaadhoo بین الاقوامی ہوائی اڈے کے رَن وے کا بھی ورچوئل وسیلے سے افتتاح کیا اور EXIM Bank’s Buyers’ Credit سہولیات کے تحت انہیں 700 سے زیادہ سوشل ہاؤسنگ یونٹس بھی سونپے۔
نائب صدرِ جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے آج مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معزو سے ملاقات کی۔ اپنی میٹنگ کے دوران دونوں رہنماؤں نے، اِس بات سے اتفاق کیا کہ آج اپنایا گیا ویژن دستاویز دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون کو گہرا کرنے کیلئے ایک فریم ورک کے طور پر کام کرے گا۔ اس سے جامع شراکت داری میں بھی تبدیلی آئے گی، جو مستقبل پر مرکوز ہوگی اور دونوں ملکوں کیلئے سودمند ہوگی۔
Site Admin | October 7, 2024 9:48 PM