ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 16, 2024 10:03 PM

printer

بھارت نے ماریشس کو اپنی جاری حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پورٹ لوئس میں ماریشس کے وزیراعظم پروند کمار Jugnauth سے ملاقات کی

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج پورٹ لوئس میں ماریشس کے وزیر اعظم پروند کمار Jugnauth سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر جے شنکر نے جناب Jugnauth کو وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے نیک خواہشات ارسال کیں۔ انھوں نے بھارت-ماریشس خصوصی اور وسیع شراکت داری کا جائزہ لیا اور اُسے مزید وسعت دینے سے اتفاق کیا۔ ڈاکٹر شنکر نے کہا کہ وہ بھارت-ماریشس تعلقات میں جاری تعاون اور اُنھیں مستحکم کرنے کے تئیں پُرامید ہیں۔ میڈیا سے مشترکہ طور پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ یہ ماریشس کے ساتھ بھارت کی خصوصی اور وسیع شراکت داری کے تئیں بھارت کے عزم کے اعادہ کرنے کا ایک موقع بھی ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ تعلقات آج حقیقی طور پر تابناک اور کثیر رُخی شراکت داری میں تبدیل ہوگئے ہیں اور یہ بیرونِ ملک بھارت کے کامیاب ترقیاتی تعاون کیلئے ایک مثالی ماڈل ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں