بھارت نے لبنان کیلئے انسانیت نوازی پر مبنی تعاون کی غرض سے آج گیارہ ٹن میڈیکل اشیا کی سپلائی کی پہلی کھیپ روانہ کی ہے۔ ادھر اسرائیل نے دہشت گرد گروپ حزب اللہ کے خلاف اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔ کُل 33 ٹن میڈیکل اشیا کی سپلائی بھیجی جارہی ہے۔
اِس کھیپ میں مختلف بیماریوں میں کام آنے والی دوائیں، جن میں دل کی بیماریوں میں کام آنے والی دوائیں، Steroid سے پاک بخار کی دوائیں، مختلف قسم کے درد میں کام آنے والی دوائیں، اینٹی بایوٹک دوائیں اور Anesthetics دوائیں شامل ہیں۔
بھارت نے بارہ Hemo-dialysis مشینوں کی پہلی کھیپ بھی بھیجی ہے جس کے ساتھ پورٹیبل RO یونٹس ہیں۔ یہ کھیپ پپوا نیوگنی کے پورٹ Moresby کیلئے Pipavav سے روانہ ہوئی۔
امور خارجہ کی وزارت کے ترجمان رندھیر جیسوال نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ میں بتایا کہ اِس سے بھارت کے اُس وعدے کی تکمیل ہوتی ہے جو اُس نے FIPIC III سمٹ میں کیا تھا اور اِس تعاون سے پپوا نیو گنی کے حفظان صحت کے نظام کو استحکام ملے گا
Site Admin | October 18, 2024 9:40 PM