بھارت نے لبنان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت سکیورٹی کی صورتحال پر لگاتار قریبی نگاہ رکھے ہوئے ہے اور اُسےBlue لائن کے ساتھ سکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر سخت تشویش ہے۔ وزارت نے مزید کہا ہے کہ سبھی فریقوں کو اقوام متحدہ کے دائرہئ کار میں رہ کر کام کرنا چاہئے اور اقوام متحدہ کی امن فورسز کے تحفظ اور ان کے مینڈیٹ کے تقدس کو یقینی بنانے کیلئے مناسب اقدامات کرنے چاہئیں۔ کَل اقوام متحدہ کے ایک اڈّے پر نگرانی ٹاور میں ہوئے اسرائیلی ٹینک کی فائرنگ میں اقوام متحدہ امن فورس کے دو جوان زخمی ہوگئے تھے۔ اقوام متحدہ نے علاقائی جنگ کی بڑھتی ہوئی پیچیدگیوں کو اجاگر کرتے ہوئے اِس خلاف ورزی سے متعلق وارننگ جاری کی ہے۔
اِس دوران، اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع نور شمس پناہ گزیں کیمپ میں فلسطینی ملی ٹنٹ گروپ اسلامک جہاد کے ایک اعلیٰ کمانڈر محمد عبداللہ کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے عبداللہ کو اُس کے علاقے میں حملے کیلئے ذمے دار قرار دیا تھا۔
بھارت نے 120 کلو میٹر بحری پٹی کے ساتھ سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، یہ اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم کی گئی ایک حدبندی لائن ہے جو اسرائیل اور گولان کی پہاڑیوں سے لبنان کو الگ کرتی ہے۔ وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے ناقابل خلاف ورزی کا احترام کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے اور اس بات کو بھی یقینی بنانے کو کہا ہے کہ اقوام متحدہ امن فورسز کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ یوروپی یونین نے بھی اِن کارروائیوں کی سختی سے مذمت کی ہے اور اسرائیل سے مانگ کی ہے کہ وہ اِس کیلئے جوابدہ ہو۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ امن فورسز پر حملے کا کوئی جواز نہیں ہے۔
لبنان میں اقوام متحدہ عبوری فورس نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے عملے کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، جو 2006 میں تشکیل دیئے گئے تھے تاکہ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان مخاصمت کو ختم کیا جاسکے۔ اقوام متحدہ کی عبوری فورس کے ٹھکانوں پر اِن حملوں کا لگاتار تیسرا دن ہے جس کے بارے میں اقوام متحدہ امن فورسز نے اطلاع دی ہے کہ اُن کے ٹھکانوں پر اسرائیل کی طرف سے فائرنگ کی گئی ہے۔
Site Admin | October 11, 2024 9:54 PM