ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 15, 2024 10:11 PM

printer

بھارت نے فلسطین کے پناہ گزیں کے لیے 2 اعشاریہ 5 ملین ڈالر کی پہلی قسط جاری کی ہے

آج بھارت نے سال 2024-25 کے لیے فلسطین کے پناہ گزینوں کے لیے، 2 اعشاریہ 5 ملین ڈالر کی پہلی قسط اقوام متحدہ کی راحت اور ورکس ایجنسی، UNRWA کو جاری کی۔ اقوام متحدہ نے بھارت کے مستقل مشن نے ایکس پر ایک پوسٹ میں آج کہا کہ بھارت، اقوام متحدہ کی ایجنسی کے کلیدی پروگراموں اور خدمات کی اعانت کے لیے 5 ملین ڈالر فراہم کرنے کے تئیں عہدبند ہے۔ اس میں صحت دیکھ بھال، تعلیم، راحت اور سماجی خدمات شامل ہیں، جو فلسطین پناہ گزینوں کو فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس نے کہا کہ سالوں سے فلسطینی پناہ گزینوں اور اُن کی بہبود کے لیے معاونت کرنے کی اپنی کاوشوں میں بھارت نے فلسطینی پناہ گزینوں کو فراہم کی جانے والی اقوام متحدہ کی ایجنسی کے کلیدی پروگراموں اور خدمات کے لیے، 2024 تک 35 ملین امریکی ڈالر کی رقم کی مالیاتی مدد فراہم کی ہے۔ نیویارک میں منعقدہ UNRWA کی حالیہ عہد کانفرنس کے دوران، بھارت نے اعلان کیا تھا کہ مالی امداد کے علاوہ وہ ایجنسی کی مخصوص درخواست پر UNRWA کو ادویہ فراہم کرے گا۔ بھارت نے، فلسطین کی عوام کو انسانی بنیاد پر امداد کی محفوظ، بروقت اور پائیدار فراہمی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں