بھارت نے شام کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد بھیجی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنے کے اپنے عزم کو مد نظر رکھتے ہوئے بھارت نے کینسر کی دوائیں شام بھیجی ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ تقریباً ایک ہزار 400 کلو گرام کی یہ کھیپ، شام کی حکومت اور اُس کے عوام کو اِس بیماری سے نمٹنے میں مدد فراہم کرے گی۔
Site Admin | August 16, 2024 9:34 PM