ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 15, 2024 2:36 PM

printer

بھارت نے سماجی فروغ کے 4 پروجیکٹوں پر عمل درآمد کے لیے مارشل جزائر کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج کہا ہے کہ بھارت اور مارشل جزیروں کے درمیان دوستانہ دوطرفہ تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے جو برسہا برس پر محیط ہے۔  مارشل جزیروں میں سماجی ترقی کے چار پروجیکٹوں پر عمل درآمد کیلئے مفاہمت ناموں پر دستخط کئے جانے کے موقعے پر ایک پیغام دیتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ بحرالکاہل میں جزائر کوئی چھوٹے جزائر نہیں ہیں بلکہ یہ بڑے سمندری ممالک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اِسے مستقل ترقی کیلئے بحرالکاہل کے جزیروں کی ضرورت پوری کرنے میں مدد دینے کی ایک ذمہ داری سمجھتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آب و ہوا کی تبدیلی، قدرتی آفات، غریبی کو دور کرنا اور حفظان صحت مشترکہ چیلنجز ہیں، جنہیں بھارت اور مارشل جزیروں کو مل کر دور کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو اِس سلسلے میں بحرالکاہل کے جزیروں کا ایک شراکتدار ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں