بھارت نے سری لنکا کے اسپتالوں میں فیروزمائیڈ انجیکشن کی شدید قلت کو دور کرنے کیلئے انجیکشن کی 50 ہزار شیشی کا عطیہ دیا ہے، جس کیلئے سری لنکا نے فوری مدد کی درخواست کی تھی۔ بھارت کے ہائی کمشنر سنتوش جھا نے یہ کھیپ، وزارت صحت میں سری لنکا کے وزیر صحت ڈاکٹر Nalinda Jayatissa کے حوالے کی۔ بھارت، سری لنکا کے حفظانِ صحت شعبے کا مستقل معاون رہا ہے۔ اس سے قبل بھارت ادویات، کووڈ۔19 ویکسین اور ایک بلین ڈالر کا قرض بھی فراہم کرچکا ہے۔ تازہ ترین یہ امداد صحت کی دیکھ بھال کے کلیدی شراکت دار کے طور پر بھارت کے رول کو اجاگر کرتی ہے۔
Site Admin | March 13, 2025 9:49 PM
بھارت نے سری لنکا کے اسپتالوں میں فیروزمائیڈ انجیکشن کی شدید قلت کو دور کرنے کیلئے انجیکشن کی 50 ہزار شیشی کا عطیہ دیا ہے، جس کیلئے سری لنکا نے فوری مدد کی درخواست کی تھی
