بھارت میں بنگلہ دیش کے کارگزار سفیر محمد نورالاسلام کو آج نئی دلّی میں وزارتِ داخلہ میں طلب کیا گیا۔ میٹنگ کے دوران، انہیں مطلع کیا گیا کہ سرحد پر باڑ سمیت سکیورٹی اقدامات کے سلسلے میں بھارت نے دونوں ملکوں کے درمیان سبھی سمجھوتوں اور ضابطوں پر عمل کیا ہے۔ وزارت نے کہا کہ بھارت نے بنگلہ دیش کو اپنی توقعات سے بھی آگاہ کردیا ہے کہ پہلے کی سبھی مفاہمتوں پر بنگلہ دیش کی جانب سے عمل درآمد کیا جائے گا اور سرحد پار جرائم کی سرکوبی کے تئیں باہمی تال میل کا نقطہئ نظر اپنایا جائے گا۔ بھارت نے سرحد پار سے ہونے والے جرائم سے متعلق سرگرمیوں، اسمگلنگ، مجرموں کی آمد و رفت اور غیر قانونی طریقے سے ٹریفکنگ کے چیلنجوں سے موثر طریقے سے نمٹنے کیلئے جرائم سے پاک سرحد کو یقینی بنانے کے تئیں اپنے عہد کا اعادہ کیا۔
بھارت نے کہا کہ کانٹے دار تار کی باڑ لگانا، سرحد پر روشنی، تکنیکی آلات کی تنصیب کاری اور مویشیوں کو روکنے کیلئے سرحدی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے اہم اقدامات ہیں۔
Site Admin | January 13, 2025 9:47 PM