بھارت نے سال 2024-25 کیلئے فلسطینی پناہ گزینوں کے واسطے دو اعشاریہ پانچ ملین ڈالر کی پہلی قسط اقوام متحدہ کی راحت اور ورکس ایجنسی UNRWA کو جاری کردی ہے۔ اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل مشن نے کَل ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاہے کہ بھارت اقوام متحدہ کی ایجنسی کے کلیدی پروگراموں اور خدمات کی مدد کرنے کیلئے پانچ ملین ڈالر فراہم کرنے کے تئیں عہدبند ہے۔ اِس میں صحت کی دیکھ بھال، تعلیم، راحت اور سماجی خدمات شامل ہے جو فلسطین کے پناہ گزینوں کو فراہم کی گئی ہیں۔
Site Admin | July 16, 2024 9:28 AM