September 9, 2024 9:14 PM

printer

بھارت نے سال 2024 کے پہلے آٹھ مہینوں میں سری لنکا کی سیاحت کیلئے سرکردہ وسیلے کے طور پر پہلا مقام برقرار رکھا ہے

بھارت نے سال 2024 کے پہلے آٹھ مہینوں میں سری لنکا کی سیاحت کیلئے سرکردہ وسیلے کے طور پر پہلا مقام برقرار رکھا ہے۔ سال کے پہلے آٹھ مہینوں میں تقریباً دو لاکھ 60 ہزار بھارتی شہریوں نے سری لنکا کا سفر کیا، جبکہ مجموعی طور پر ایک اعشاریہ تین چھ ملین سیاحوں نے سری لنکا کا دورہ کیا۔ سری لنکا کی سیاحت کی ترقیاتی اتھارٹی کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال میں اب تک سیاحوں کی تعداد میں یہ اضافہ سال 2023 میں اِسی مدت کے مقابلے، 50 اعشاریہ 7 فیصد زیادہ ہے۔ تاہم سینٹرل بینک آف سری لنکا کی جانب سے اسی مدت کیلئے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کئے گئے ہیں، جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ سری لنکا نے سیاحت کے شعبہ میں دو اعشاریہ ایک سات بلین امریکی ڈالرس کی آمدنی حاصل کی ہے، جو پچھلے سال کے مقابلے 66 اعشاریہ ایک فیصد زیادہ ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں