بھارت نے Vanuatu کو راحت، بازآبادکاری اور تعمیر نو کی کوششوں میں تعاون فراہم کرنے کیلئے پانچ لاکھ ڈالر کی مالی امداد دی ہے۔ پچھلے مہینے کی 27 تاریخ کو جنوبی بحرالکاہل کے سمندر میں Vanuatu کے نزدیک سات اعشاریہ چار شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی اور انسانی جانیں تلف ہوئی تھیں۔ بھارت نے Vanuatu کی حکومت اور عوام کے ساتھ بڑے پیمانے پر ہوئی تباہی اور نقصانات کیلئے گہری تعزیت کا اظہار کیا اور مشکل کی اس گھڑی میں ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ نومبر 2019 میں وزیراعظم کے ذریعہ اعلان کردہ بھارت کے ہند-بحرالکاہل اقدام کا ایک اہم ستون، قدرتی آفات کے خطرے کو کم کرنا اور قدرتی آفات کی صورت میں بندوبست کرنا ہے۔ وزارت نے کہا کہ بھارت خطے میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد اور قدرتی آفات کی صورت میں راحت فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
Site Admin | January 2, 2025 3:09 PM
بھارت نے زلزلے سے متاثرہ وینواتو کیلئے بازآبادکاری اور تعمیرِ نو کے کام کی خاطر پانچ لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔
