وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت غزہ میں جلد از جلد جنگ بندی کی حمایت کرتاہے۔ ریاض میں آج کلیدی مذاکرات کیلئے بھارت-GCC مشترکہ وزارتی میٹنگ کے افتتاح کے موقع پر ڈاکٹر ایس جے شنکر نے دو ریاستوں پر مشتمل حل کے سلسلے میں قرارداد کیلئے بھارت کی حمایت کو دوہرایا۔ انھوں نے کہا کہ بھارت دہشت گردی اور یرغمال بناکر رکھنے کی کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ کسی بھی قسم کے ردعمل کیلئے انسانیت نوازی پر مبنی قانون کے اصولوں کو پیش نظر رکھا جانا چاہئے۔بھارت-GCC کلیدی مذاکرات کی صدارت قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے کی۔ اِس مذاکرات میں گلف تعاون کونسل کے ممالک کے وزراء خارجہ اور بھارت کے وزیر خارجہ شریک ہوئے۔
مذاکرات کے دوران وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے غزہ کی صورتحال سے متعلق بھارت کے مستقل موقف کو اجاگر کیا۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ بھارت دہشت گردی اور یرغمال بنائے جانے کی مذمت کرتا ہے، ساتھ ہی وہ معصوم شہریوں کی جانوں کے مستقل تلف ہونے پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتاہے۔ فلسطین کے وسیع تر معاملے پر وزیر موصوف نے دو ریاستوں پر مبنی حل کیلئے بھارت کی حمایت کی توثیق کی۔ انھوں نے اِس بات کا بھی ذکر کیا کہ بھارت فلسطین میں ادارے اور صلاحیتوں کی تشکیل کے سلسلے میں تعاون دیتا رہا ہے، ساتھ ہی وہ انسانیت پر مبنی صورتحال کے جواب میں اقوام متحدہ کے RWA کو راحت اور زیادہ سے زیادہ تعاون بھی فراہم کرتا رہا ہے۔کلیدی مذاکرات کے تحت 2024 سے 2028 تک کی مدت کیلئے ایک مشترکہ ایکشن پلان پر معاہدے کی راہ بھی ہموار ہوئی، جس میں تعلیمی اور سائنٹفک شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اس منصوبے کے تحت خصوصی پروگراموں پر توجہ ہوگی جن کا مقصد ثقافتی شراکت داری کو فروغ دینا ہے جس سے جی سی سی اور بھارت دونوں مقامات پر یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کو سائنٹفک تحقیق اور ترقی پر مل کر کام کرنے کا موقع ملے گا۔
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے، ریاض میں بھارت-GCC وزراء خارجہ کی افتتاحی میٹنگ کے موقع پر خلیجی تعاون کونسل GCC اور برازیل کے وزراء خارجہ کے ساتھ بہت سی باہمی میٹنگیں کیں۔ اِن میٹنگوں میں باہمی، علاقائی اور عالمی معاملات پر وسیع طور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے ساتھ اپنی میٹنگ میں ڈاکٹر جے شنکر نے باہمی تعلقات میں پیشرفت کا جائزہ لیا اور عالمی نیز علاقائی معاملات سے متعلق نظریات شیئر کئے۔ کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ علی Al-Yahya کے ساتھ ڈاکٹر جے شنکر کی بات چیت، کویت میں اُن کی حالیہ نتیجہ خیز میٹنگ پر مبنی تھی۔ بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد Al-Zayani کے ساتھ بات چیت میں فریقین نے اپنے باہمی تعلقات پر مثبت طور پر تبادلہئ خیال کیا۔ عمان کے وزیر خارجہ بدر Albusaidi کے ساتھ میٹنگ میں، بھارت اور عمان کے درمیان جامع شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ڈاکٹر جے شنکر نے برازیل کے وزیر خارجہ Mauro Vieira سے بھی ملاقات کی۔