September 14, 2024 9:45 PM

printer

بھارت نے روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں برکس کی میٹنگ میں ثقافت کو پائیدار ترقی کے مقاصد میں مرکزی حیثیت دینے کی ضرورت دوہرائی ہے

بھارت نے روس کے سینٹ پیٹرس برگ میں برکس کی میٹنگ میں پائیدار ترقیاتی مقاصد میں ثقافت کو مرکزی حیثیت کے طور پر تسلیم کئے جانے کی ضرورت کا اعادہ کیا ہے۔ بھارت نے 2030 کے بعد عالمی ترقیاتی ایجنڈے میں ثقافت کو مرکزیت دیئے جانے کی وکالت کی اور اِس بات کو اجاگر کیا کہ اقتصادی ترقی، سماجی شمولیت اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانے میں یہ بڑی تبدیلی لانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ برکس کے ثقافت کے محکمے کے وزراء کی نویں میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ثقافت کی وزارت کے سکریٹری Arunish Chawla نے عالمی ترقیاتی حکمت عملیوں میں ثقافت کو مرکزی حیثیت دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے اختراعی صنعتوں، جدت طرازی، روزگار پیدا کرنے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا اور اقتصادی اور سماجی ترقی کی خاطر برکس ممالک سے اپنی جامع ثقافتی قوتوں کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ برکس کے ثقافتی وزراء کیلئے بھارت کے 4 رکنی وفد نے برکس ممالک کو یہ تجویز پیش کی ہے کہ وہ اقتصادی ترقی اور سماجی شمولیت کی خاطر اپنی ثقافتی طاقت کو استعمال کریں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں