ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 14, 2025 9:47 PM

printer

بھارت نے روس میں ایک بھارتی باشندے کی موت پر، روسی حکام سے بات کی ہے۔ اُس نے روسی فوج میں خدمات انجام دینے والے بقیہ بھارتی باشندوں کو، کام کاج سے جلد رخصت کرنے کے مطالبے کو دوہرایا

بھارت نے روس میں ایک بھارتی باشندے کی موت کے معاملے پر، ماسکو میں روسی حکام اور نئی دلّی میں روسی سفارتخانے کے ساتھ سختی سے بات کی ہے۔
وزارتِ خارجہ نے اپنے اِس مطالبے کو پھر دوہرایا ہے کہ روسی فوج میں خدمات انجام دینے کیلئے بھرتی کئے گئے بقیہ بھارتی باشندوں کو جلد از جلد واپس بھیجا جائے۔ وزارت نے آج ایک بیان میں کیرالہ کے ایک بھارتی باشندے کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے جسے بظاہر روسی فوج میں خدمات انجام دینے کیلئے بھرتی کیا گیا تھا۔
وزارت خارجہ نے یہ بھی بتایا کہ کیرالہ کا ایک اور بھارتی باشندہ زخمی ہوا ہے اور ماسکو کے ایک اسپتال میں اُس کا علاج معالجہ کیا جارہاہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ماسکو میں بھارتی سفارتخانہ، اِن کنبوں سے رابطہ قائم کئے ہوئے ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کر رہا ہے۔
وزارت نے بتایا کہ وہ اُس شخص کے جسد خاکی کو جلد از جلد بھارت واپس لانے کیلئے روسی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔ وزارت نے زخمی شخص کو جلد از جلد کام سے رہا کرنے اور بھارت واپس بھیجنے کیلئے بھی کہا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں