بھارت نے دہشت گردی کے خلاف فوری بین الاقوامی معاہدہ کئے جانے کی اپنی 30 سالہ پرانی تجویز کی دوبارہ توثیق کی ہے۔
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی قانونی کمیٹی سے جمعرات کے روز خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں بھارتی مشن کی لیگل افسر R Mythili نے دہشت گرد گروپوں کی بڑھتی طاقت پر گہری تشویش کا اظہار کیا، جو اپنی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے ڈرونز جیسی جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے بین الاقوامی دہشت گردی پر جامع کنونشن کو حتمی شکل دینے میں ممالک کی جانب سے ہورہی موجودہ تاخیر سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا۔