بھارت نے دہشت گردی کے خلاف فوری بین الاقوامی معاہدہ کئے جانے کی اپنی 30 سالہ پرانی تجویز کی دوبارہ توثیق کی ہے۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی قانونی کمیٹی سے جمعرات کے روز خطاب کرتے ہوئے بھارت کے اقوام متحدہ مشن کی لیگل افسر R Mythili نے دہشت گرد گروپوں کی بڑھتی طاقت پر گہری تشویش کا اظہار کیا، جو اپنی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے ڈرونز جیسی جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے ممالک کی جانب سے بین الاقوامی دہشت گردی پر جامع کنونشن کو حتمی شکل دینے میں ہورہی موجودہ تاخیر سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا۔
محترمہ Mythili نے اُن ممالک کی مذمت کی، جو دہشت گردوں کو سیاسی وجوہات کی بنا پر صحیح ٹھہراتے ہیں اور جنہوں نے ماضی میں کچھ گروپوں کو مجاہدین آزادی قرار دیتے ہوئے ان کا دفاع کیا تھا۔ محترمہ Mythili نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ اس تفریق سے باہر آئیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس طرح کے سیاسی ایجنڈوں کی وجہ سے دہشت گردی کے خلاف عالمی لڑائی کمزور پڑ جاتی ہے۔ بین الاقوامی اتحاد کی بھارت کی اپیل ایسے وقت میں ہوئی ہے، جب گزشتہ مہینے اقوام متحدہ چوٹی کانفرنس میں ’مستقبل کے معاہدے‘ کو اپنائے جانے کے بعد ممالک انسداد دہشت گردی سے متعلق عالمی عہد بستگیوں کی تجدید کررہے ہیں۔×