بھارت نے 2024 کیلئے مجموعی گھریلو پیداوار GDP کی ظاہر کی گئی سات فیصد کی متاثر کن شرح کے ساتھ جی ٹوئنٹی میں سبقت حاصل کرلی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ میں MyGov نے کہا ہے کہ یہ حصولیابی بھارت کی زبردست معیشت کو ظاہر کرتی ہے، جس سے عالمی چیلنجوں کے درمیان اُس کی مزاحمتی قوت اور تیز رفتار ترقی کا اظہار ہوتا ہے۔ انڈونیشیا پانچ فیصد کے ساتھ دوسرے مقام پر اور چین چار اعشاریہ آٹھ فیصد کی شرح ترقی کے ساتھ تیسرے مقام پر ہے۔ x
Site Admin | November 18, 2024 10:29 PM