August 15, 2024 11:03 AM

printer

بھارت نے دلدلی زمین نیٹ ورک میں تین نئے  Ramsar مقامات کا اضافہ کیا ہے

ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کے وزیر بھوپیندر یادو نے کہاہے کہ بھارت نے دَلدَلی زمین کے اپنے نیٹ ورک میں مزید تین رامسَر مقامات کا اضافہ کیا ہے،  جس سے رامسَرمقامات کی تعداد 85 ہوگئی ہے۔ تمل ناڈو میں     واقع Nanjarayan Bird Sanctuary اور Kazhuveli Bird Sanctuary نیز مدھیہ پردیش میں واقع Tawa Reservoir کو بھارت کے رامسَر مقامات کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب بھوپیندر یادو نے کہاکہ یہ کامیابی وزیراعظم نریندر مودی کی خصوصی توجہ کی عکاسی کرتی ہے جو انہوں نے فطرت کے ساتھ ہم آہنگی قائم کرنے پر دی ہے۔

وزیراعظم مودی نے اِسے بھارت کیلئے ایک خوشی کا موقع قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ حصولیابی پائیدار ترقی کے ساتھ ساتھ فطرت کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ زندگی گزارنے کی حکومت کی ترجیح کو بیان کرتی ہے۔ انہوں نے مدھیہ پردیش     اور تمل ناڈو کے لوگوں کو اِس کیلئے مبارکباد دی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں