بھارت نے دانشورانہ املاک کے عندیوں کی 2024 کی عالمی رپورٹ میں، Patents، ٹریڈمارکس اور صنعتی ڈیزائن کے میدان میں دس ملکوں میں مقام حاصل کرلیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے اِن میدانوں میں خاطر خواہ ترقی کی ہے۔کامرس اور صنعت کی وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ Patents کیلئے عالمی سطح پر بھارت کا مقام چھٹا ہے، جہاں اِس کیلئے 64 ہزار 480 درخواستیں داخل کی گئی ہیں، جن میں سے آدھی سے زیادہ درخواستیں ملک کے شہریوں کی ہی ہیں۔Patents دفتر نے 2023 میں، اِس سے پچھلے سال کے مقابلے، Patents کی مزید 149 اعشاریہ چار فیصد درخواستوں کو منظوری دی تھی جس سے ملک کے تیزی سے ابھرتے ہوئے IP ایکونظام کی عکاسی ہوتی ہے۔
Site Admin | November 12, 2024 9:37 PM