June 30, 2024 9:54 AM

printer

بھارت نے جنوبی افریقہ کو ہراکر آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ جیت لیا ہے۔ بمراہ کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ وراٹ کوہلی اور روہت شرما نے بین الاقومی ٹی ٹوئنٹی میچوں کو الوداع کہا۔ صدر جمہوریہ، نائب صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم نے ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

 

روہت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے کل رات Kensington Oval میں کھیلے گئے مردوں کے    آئی سی سی ٹی۔ٹوئینٹی کرکٹ عالمی کپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ کو سات رن سے ہراکر خطاب جیت لیا ہے۔ اس طرح سے ٹیم کا کسی عالمی ٹرافی کیلئے گیارہ سال کا طویل انتظار ختم ہوگیا۔

مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے

V/C Chirag Jha

پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ 20 اوورس میں وراٹ کوہلی کے 76 رن اور  اکثر پٹیل کے 47 رن کی بدولت 176  رن بنائے گئے تھے۔ یہ مردوں کے ٹی۔ٹوئینٹی عالمی کپ کے فائنل میں کسی بھی ٹیم کے ذریعہ بنایا گیا سب سے بڑا اسکور ہے۔ 177 رن کے حصول کے لیے کھیلتے ہوئے جنوبی افریقہ کی ٹیم آٹھ وکٹ کے نقصان پر 169 رن ہی بنا سکی۔Heinrich Klaasen نے 52 رن بنائے۔ بھارت کے لیے ہاردک پانڈیہ نے تین وکٹ جبکہ جسپریت بمرا اور ارش دیپ سنگھ نے دو وکٹ لیے۔ وراٹ کوہلی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تیز گیند باز جسپریت بمرا کو آٹھ میچوں میں 15 وکٹ لینے پر ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔2007 کے بعد بھارت کا یہ ٹی۔ٹوئینٹی کپ جگ دوسرا اور 2013 میں چیمپئن ٹرافی جیتنے کے بعد سے یہ ٹیم کا پہلا خطاب ہے۔

دوسرا ٹی۔ٹوئینٹی عالمی کپ جیتنے کے بعد دو عظیم کھلاڑیوں وراٹ کوہلی اور روہت شرما نے ٹی۔ٹوئینٹی بین الاقوامی کرکٹ سے رٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

S/B Rohit Sharma

صدر جمہوریہ، نائب صدر جمہوریہ اور وزیراعظم نے ٹی۔ٹوینٹی عالمی کپ 2024 جیتنے پر بھارتی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کبھی ہار نہ ماننے کے اپنے جذبے کے ساتھ ٹیم نے مشکل صورتحال میں کامیابی حاصل کی اور پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ ٹی۔ٹوئینٹی عالمی کپ میں ٹیم شاندار جیت سے بھارت کافی خوش ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ملک کو بھارتی کرکٹ ٹیم پر فخر ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ میچ تاریخی ہے۔

S/B PM

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں