بھارت نے، جرمنی کے Magdeburg شہر میں ہولناک حملے کی مذمت کی ہے، جس میں مبینہ طور پر 5 افراد ہلاک اور200 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ وزارتِ خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کرسمس مارکیٹ پر ہوئے اس حملے کو خطرناک اور بے حِسی پر مبنی حرکت قرار دیا ہے۔
اس حملے میں 7 بھارتی شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان میں سے تین کو اسپتال سے چھٹّی بھی دے دی گئی ہے۔ جرمنی میں بھارتی سفارتخانہ حملے میں زخمی ہوئے افراد کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔×